خاص خبریں

نواز شریف قانون کے سامنے پیش ہوں گے اور مقابلہ کریں گے، شہباز شریف

نواز شریف قانون کے سامنے پیش ہوں گے اور مقابلہ کریں گے، شہباز شریف

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب یہ سوال بار بار نہیں ہونا چاہیے کہ نواز شریف آرہے ہیں یا نہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج پھر دہراتا ہوں کہ نواز شریف تشریف لارہے ہیں۔ اللّٰہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو آئیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ 16ماہ میں مسائل کے حل کے لیے جان توڑ کوشش کی،خدا نخواستہ پاکستان دیوالیہ ہو جاتا تو کیا صورتحال ہوتی، پیٹرول پمپ خالی ہوجاتے، دوائیاں ناپید ہوجاتیں اور روزمرہ کی اشیا نہ ملتیں۔انہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو لاکھوں لوگ بیروزگار ہوجاتے، ہم موٹرسائیکل والوں کو سستا پیٹرول دینا چاہتے تھے، موٹرسائیکل والوں کے سستے پیٹرول کیلیے آئی ایم ایف سے بات کی، موٹرسائیکل کے سستے پیٹرول کیلیے مطالبہ آئی ایم ایف نے نہیں مانا، گھبرانے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اچھا وقت آنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن میں جو بھی جیتے فیصلہ ماننا ہوگا۔ احتساب سب کے لیے ہونا چاہیے۔شہباز شریف نے کہا کہ احتساب وہ ہے جو سامنے نظر آتا ہو اور لوگ مانتے ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے