سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 14 مئی کو جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر مان کیس کی سماعت کرے گا۔ اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔اس کے علاوہ سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری سے متعلق ازخود نوٹس کیس بھی سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 15 مئی کو سماعت کرے گا۔گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے وائس چانسلرز کی تقرری پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کی تھی۔
پاکستان
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
- by Daily Pakistan
- مئی 10, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 359 Views
- 7 مہینے ago