پرتھ: پاکستان نے ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں نیدر لینڈز کو باآسانی 6 وکٹس سے شکست دے دی ہے۔ نیدر لینڈز نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 92رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان نے 92 رنز کا مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 13.5 اوورز میں پورا کرلیا، پاکستان کی جانب سے اوپنر محمد رضوان 49 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، کپتان بابر اعظم 4 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے فخر زمان نے 20 رنز اور مڈل آرڈر بلے باز شان مسعود نے 12 بنائے۔ افتخار احمد 6 اور شاداب خان ایک رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیدرلینڈز نے 8 اوورز میں 26 رنز اور ان کا تیسرا کھلاڑی میکس او ڈاؤڈ 13 بالز پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گیا۔شاداب خان نے میچ کی چوتھی وکٹ ولن ایکرمین کو آؤٹ کر کے حاصل کی۔ نسیم شاہ نے اسکاٹ ایڈورڈ کو شکار کر کے میچ کی پانچویں وکٹ لی۔ حارث رؤف نے رولوف وین ڈیرمروی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے بعد محمد وسیم نے ٹم پرنگل کو آؤٹ کر کے یکے بعد دیگرے فریڈ کلاسن کی وکٹ بھی لی۔ نسیم شاہ نے میچ کی آخری گیند پر پال وین میکرین کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3، محمد وسیم جونیئر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان
نیدر لینڈ کو شکست، کیا پاکستان فائنل میں پہنچ پائے گا ؟
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 30, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1021 Views
- 3 سال ago