وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں ہو رہی ہیں جس میں مختلف شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق کیا جا رہا ہے۔ محمد اورنگزیب کی اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ وزیر خزانہ نے اقتصادی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں بھی شرکت کی۔ملاقاتوں کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکسیشن، توانائی، نجکاری پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن اور اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے علاقائی نائب صدر سے ملاقات کی اور IFC کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ نے ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدور سے بھی ملاقات کی اور شراکت داری بڑھانے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ محمد اورنگزیب نے دونوں بینکوں کے صدور کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
پاکستان
معیشت و تجارت
واشنگٹن ، وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتیں ، مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
- by Daily Pakistan
- اپریل 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 751 Views
- 8 مہینے ago