وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور میں خود کش دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی، دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کو روکا، قوم اپنے بہادروں کو سلام پیش کرتی ہے پوری قوم مل کر دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی وزیراعظم نے اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مل کر دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی :الحمدللہ! قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے بے گناہوں کا خون بہانے کا بڑا اور مذموم منصوبہ ناکام ہوگیا عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں وزیراعظم کی آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو غیرمعمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو انعام اور تعریفی اسناد دینے کی ہدایت بھی کی وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن اور عوام کے قاتل ہیں، ارض پاک کو اس فتنے سے پاک کرکے رہیں گے وزیراعظم نے شہید پولیس اہلکار کو شہدا پیکج دینے کی ہدایت بھی کی وزیراعظم کی شہید عدیل حسین کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا
پاکستان
خاص خبریں
وزیراعظم شہباز شریف نے خود کش دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 23, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 790 Views
- 2 سال ago