شہبازشریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائرز محمد یونس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔وزیراعظم نے ٹیلی فونک رابطے میں پروفیسر محمد یونس کو چیف ایڈوائزر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی دی، انہوں نے بنگلہ دیش کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا۔شہباز شریف نے حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے اظہارِ ہمدردی کیا جبکہ وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا کر دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس سے رابطہ، مل کر کام کرنے پر اتفاق
- by Daily Pakistan
- اگست 30, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 177 Views
- 4 مہینے ago