پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک گفتگو

وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک بات چیت کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے صدر اردوان اور ترکیے کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
اس سال فروری میں صدر اردوان کے پاکستان کے تاریخی دورے کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے اسلام آباد میں ترکیہ-پاکستان اعلی سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کے دوران دونوں فریقین کی طرف سے کیے گئے اہم فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور دونوں ہی ممالک نے بنیادی مفاد کے مسائل پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
صدر اردوان کا بھی تمام اہم امور پر پاکستان کیلیے ترکیہ کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق ترک صدر نے عیدالفطر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے