پاکستان

وزیرِ اعظم کی لندن سے واپس نہ کی وجہ سامنے آ گئی

وزیرِ اعظم کی لندن سے واپس نہ کی وجہ سامنے آ گئی

وزیرِ اعظم  پاکستان شہباز شریف کی  لندن سے واپس  پاکستان نہ  آنے کی وجہ سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے لیے ایئر پورٹ روانگی سے قبل طبیعت ناساز ہو گئی تھی۔ وزیرِ اعظم کو ایئرپورٹ روانگی سے قبل ہلکا بخار محسوس ہوا جس پر خاندان کے لوگوں نے انہیں سفر کرنےسے منع کر دیا جس کی وجہ سے ان کی واپسی موخر ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم نے آج رات لندن سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن ان کی اب کل وطن واپسی متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے