بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمدعلی جناحنے پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد قوم کوتین بہترین اصول دیئے تھے ”ایمان۔اتحاد۔تنظیم ”اوراِن ہی اصولوں پرعمل پیراہونے کی وجہ سے ہی آج پاکستان دُنیامیں ایک الگ پہچان اور مقام رکھتا ہے ۔ وطن عزیز کی تاریخ میں کئی اُتارچڑھائوآئے ، کئی دفعہ ملک دُشمن قوتوں نے اِس سبزہلالی پرچم کیخلاف سازشیں رچانے کی کوشش کی لیکن یہ بھی دُنیاکی تاریخ کا حصہ ہے کہ جس جس نے پاکستان کیخلاف کوئی سازش رچائی اُسے ہمیشہ منہ کی ہی کھانی پڑی ۔
اِس وقت وطن عزیز میں مسلم لیگ ن کی جمہوری حکومت قائم ہے اور میاں محمد شہبازشریف وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان ہیں۔وزیر اعظم شہبازشریف نہ صرف ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں بلکہ اپنی بہترین ایڈمنسٹریشن اورانقلابی اقدامات کی وجہ سے دُنیاانہیں ”شہبازسپیڈ”کے نام سے جانتی ہے۔پاکستان اِس وقت نہ صرف معاشی طور پربلکہ خارجی محاذ پر بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑرہاہے اور دُنیاپاکستان کے موقف کی بھرپورتائید بھی کررہی ہے ۔گزشتہ ماہ ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران جہاں پاکستان کے ازلی دُشمن بھارت نے اسرائیل کی حمایت اور جوپراپیگنڈاکیانہ صرف اُس کابھیانک چہرہ دُنیاپرواضح ہوابلکہ اقوام عالم پربھی آشکار ہواکہ خطہ میں امن کے سب سے بڑے دُشمن بھارت اور سرائیل ہی ہیں ۔ ایران پرصیہونی ریاست کے حملے کے بعد پاکستان نے خارجی محاذ پر جہاںیواین سلامتی کونسل اجلاس میں اپنے ہمسائیہ برادرملک ایران کی بھرپور حمایت کی بلکہ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف ایرانی صدرسمیت خلیجی ممالک ،ترکیہ کے صدرعزت مآب رجب طیب ایردوان سمیت اقوام عالم سے بھی مسلسل رابطہ میں رہے۔حالیہ پاک بھارت کشیدگی اورآپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی کے بعدجہاں بھارتی گیدڑبھبکیوں اوراُس کابھیانک چہرہ دُنیا پرآشکار ہواوہیں پاکستان اِس وقت دُنیامیں نہ صرف دفاعی بلکہ معاشی طورپربھی دِن بدن مضبوط ہورہاہے ۔حالیہ بجٹ میں جہاں حکومت نے عام آدمی کیلئے ریلیف مہیاکیاوہیں بجلی کی قیمتوں اور گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمدشہبازشریف کا عزم ہے کہ 2030ء تک پاکستان جہاں بیرونی قرضوں سے جان چھڑاچُکاہوگاوہیں معاشی طور پر بھی ایشین ٹائیگربنے گا۔
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوجہاں سمندر و صحرانوازے ہیں وہیں برفبارچوٹیاں اور گلیشئرزبھی دیئے ہیں۔وطن عزیز میں دیگرشعبوں کی طرح سیاحت ایساشعبہ ہے جس کی مضبوطی اور کامیابی سے نہ صرف وطن عزیزمعاشی طورپرمضبوط ہورہاہے بلکہ دُنیا میں پاکستان کامثبت تشخص مزید اُجاگر ہوا ۔ گزشتہ روزوزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف کی زیرصدارت پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میںوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ئاللہ تارڑ، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر قومی ورثہ اورنگزیب کھچی، وزیراعظم کے شیر رانا ثنا ء اللہ، معاون خصوصی حذیفہ رحمان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں شعبہ سیاحت کی استعداد کو بروئے کار لانے کے لئے تجاویز پیش کی گئیں ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے شمالی علاقوں جیسے سیاحتی مقامات کی تشہیر، میڈیکل ٹورازم اور دیگر اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے شعبہ سیاحت میں زر مبادلہ کمانے کی لا محدود استعداد موجود ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی علاقوں میں برف پوش پہاڑ، جنگلات، دریا حتیٰ کہ میدان اور ریگستانی علاقے اور ایسے دیگر قدرتی وسائل کی بدولت ہمارا ملک دنیا میں کسی بھی ملک سے سیاحت کے ضمن میں کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک ٹورازم برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کرایا جائے، صوبوں کے تعاون سے پورے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کے وڑن کے تحت پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے۔ وزیراعظم نے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ٹی ڈی سی) کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے فوری عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے خصوصی ٹورازم زون بنائے جائیں، بین الاقوامی سیاحوں کی پاکستان کے سیاحتی مقام پر آمدورفت کو سہل بنانے کے لئے پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر مل کر کام کریں، اندرون ملک سیاحت اور ملکی سیاحوں کی تفریحی مقامات پر آمد کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، ٹورازم سیکٹر میں مستقل سرمایہ کاری کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جائے۔وزیر اعظم محمد شہبازشریف اور اِن کی ٹیم جس عزم کیساتھ اِس وقت کام کررہے ہیں اُمیدہے آنیوالے دِنوں میں مزیدخوشخبریاں ملیں گی اور عوام ثمرات سے مستفید ہوں گے۔
کالم
وزیر اعظم کاعزم اورحالات حاضرہ!
- by web desk
- جولائی 4, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 18 Views
- 22 گھنٹے ago
