کالم

وفاقی وزارت اطلاعات کے احسن اقدامات!

قارئین کرام!اس وقت وطن عزیز پاکستان میں مسلم لیگ (ن)کی جمہوری حکومت قائم ہے اوروزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف اور اِن کی پوری ٹیم وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔گزشتہ دِنوں ہی شنگھائی تعاون تنظیم کاکامیاب اجلاس وزیر اعظم اور اِن کی پوری ٹیم کی کاوشوںکانتیجہ ہے۔بات کی جائے اگر وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کی اِس وقت نوجوان شخصیت اور پاکستان کے معزز سیاسی خاندان کے چشم وچراغ عطاءاللہ تارڑ وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کا قلمدان سنبھالے ہوئے ہیں ۔قارئین کو بتاتے چلیں کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات کی سیاسی تربیت سابق صدرمملکت پاکستان رفیق تارڑ(مرحوم)اورسابق وفاقی وزیربرائے صحت اور انتہائی سُلجھی اور منجھی ہوئی سیاسی خاتون سائرہ افضل تارڑنے کی ۔عطاءاللہ تارڑ کو سیاسی ایوانوں میں کمال حقہ سیاسی گفتگو پر عبور رکھنے والی نوجوان شخصیات میں گردانا جاتا ہے ۔وفاقی وزیر عطاءاللہ تارڑ کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ وُہ چوبیس گھنٹے تازہ دم اور اہم ملکی امور میں صف اول میں کھڑے ہوتے ہیں ۔اگر اِن کی وزارت کے حوالے سے بات کی جائے توانہوں نے انتہائی قلیل وقت میں میڈیا کودرپیش مسائل کے حوالے سے پی ایف یوجے ،نیشنل پریس کلب سمیت صحافیوں کیلئے اقدامات کئے ،صحافیوں کیلئے صحت کارڈ کے حوالے سے منصوبہ کومزید آگے بڑھایا ۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ اپنی وزارت میں بھی ایک ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں ،وفاقی سیکرٹری انفارمیشن محترمہ عنبرین جان ،پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن سمیت تمام اعلیٰ افسران کے ہمراہ اداروں کو درپیش مسائل اور میڈیا کے حوالے سے اقدامات کیلئے دِن رات کام کررہے ہیں اِن کی ٹیم میں ایک اور نوجوان سیاسی شخصیت اور مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما چوہدری تنویر علی خان کے فرزند ارجمند اور نوجوان سیاسی راہنما پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن بیرسٹر دانیال چوہدری بھی شامل ہیں جنہوں نے چندہفتے قبل ہی اپنا قلمدان سنبھالا اور وفاقی وزیر برائے وزارت اطلاعات ونشریات کے ہمراہ کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔گزشتہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کی اسلام آباد میں کامیاب انعقاد کے بعد وفاقی وزارت اطلاعات کی ٹیم نے ثابت کردیا ہے کہ وُہ مکمل ٹیم ورک کے ذریعے چل رہے ہیں ۔شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں میڈیا فیسیلی ٹیشن سنٹر کا قیام اور ملکی وبین الاقوامی صحافیوں کیلئے بہترین اقدامات پر نہ صرف مہمان ممالک کے سربراہان بلکہ اقوام عالم میں بھی اِس سنٹر کی گونج ہوئی ۔تمام مہمان بین الاقوامی صحافیوں نے اِن شاندار اقدامات کو سراہا اِس حوالے سے بھی وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ ،پارلیمانی سیکرٹری ،بیرسٹر دانیال چوہدری ،وفاقی سیکرٹری انفارمیشن محترمہ عنبرین جان اور سب سے بڑھ کر انتہائی خوبصورت شخصیت کے مالک اور ہمیشہ مُسکراتے چہرے کیساتھ پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشرحسن نے دِن رات ایک کرکے اِس کامیابی کویقینی بنایا ،پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کی ٹیم میں شامل اِن کے افسران کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں ۔اِسی طرح اگر پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشرحسن کی تفصلاً بات کی جائے تواِن کی سروس ہمیشہ ”فاسٹ اینڈ فیورس“کی مانند رہی ہے اِن کے دفتر میں کوئی کام تاخیر کاشکار نہیں ہوا ،مبشرحسن جب پاکستان بیت المال میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے توتب بھی کئی غرباءکے کام دِنوں میں ہوئے اور کئی غریب مستحقین کابھلا ہوا۔بطورایم ڈی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی )میں بھی مبشرحسن کادفتر ہرخاص وعام ،صحافی وغیرصحافی سب کیلئے کھلا تھا اور کئی ملازمین کے التواءکیس اور مسائل کو بخوبی حل کیا۔پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مبشر حسن نے سب سے پہلے ”دستک“کلچرختم کیا اور یہاں بھی ہرخاص وعام کیلئے اپنے دروازے کھولے۔آج بھی اِن کے دفتر میں صحافیوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے ۔شعبہ اشتہارات میں زیر التواءکیس،خصوصاً بقایاجات کے مسائل کیلئے بھی مبشرحسن نے تمام تربقایاجات کیلئے دِن رات ایک کرکے بقایاجات کلیئر کروائے ۔اِس کیساتھ ساتھ پریس کانفرنسوں کے انعقاد سمیت میڈیا کے حوالے سے ہر وقت وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ اور وفاقی سیکرٹری عنبرین جان کے ساتھ رابطہ میں رہتے ہیں۔اگر بات کی جائے ڈی جی پی آئی ڈی لاہور شفقت عباس کی توشفقت عباس وزیر اعظم ہاﺅس،وزارت داخلہ،این ڈی ایم اے،ڈی جی انفارمیشن سروسز اکیڈمی ،شعبہ اشتہارات ،جوائنٹ سیکرٹری جیسے اہم عہدوں پر تعینات رہے اور اِس وقت لاہور میں بطور ڈی جی خدمات سرانجام دے رہے ہیں گزشتہ دِنوں شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے بھی شفقت عباس اسلام آباد میں اپنی وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کی ٹیم کے ہمراہ موجود رہے اور تمام ترانتظامات کو بخوبی سرانجام دیا۔شفقت عباس کا شمار وزارت اطلاعات کے سینئر اور انتہائی لائق وفائق افسران میں ہوتا ہے اِن کے دفتر میں بھی ہرخاص وعام کیلئے دروازے کھلے رہتے ہیں ۔صحافتی برادری سے بھی ان کے تعلقات بہترین ہیں اِن کے دفتر کی رونق میں بھی صحافتی برادری سمیت ہرخاص وعام شامل ہیں ۔شفقت عباس لاہور میں ڈی جی کی خدمات انتہائی احسن انداز سے سرانجام دے رہے ہیں ۔وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کی موجودہ ٹیم اِس وقت بھرپور ٹیم ورک کے ذریعے اقدامات کررہی ہے جو کہ قابل تحسین ہیں خصوصاً صحافتی برادری کیلئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ کے اقدامات انتہائی احسن ہیں ۔مسلم لیگ ن کی حکومت کا خاصہ ہی یہ ہے کہ وُہ ٹیم ورک سے چلتی ہے اور خصوصاًوزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف توٹیم ورک کے ذریعے تمام امو رکو سرانجام دیتے ہیں ۔اُمید ہے وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کی ٹیم میڈیا کوچند دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے بھی مثبت اقدامات کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے