گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو جو کہا جاتا ہے وہ کرتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق جب بھی وزیرِ اعلی کو بلاتا ہے، وہ اچھے بچے کی طرح آجاتے ہیں، وہ وفاق کے تمام اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نوکری بچانے کے لیے وفاق کے خلاف بیانات دیتے ہیں، ان کو اڈیالہ میں بتانا پڑتا ہے وفاق کے خلاف لڑ رہا ہوں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کے خلاف چار شیٹ کی تیار نہیں کر رہا، کبھی نہیں چاہوں گا کہ سیاسی یتیم پارٹی، سیاسی شہید بن جائے۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت میں محاذ آرائی نہیں، صوبے میں گورنر راج قائم کرنا جمہوری عمل نہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ امن و امان سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت کے اقدامات تسلی بخش نہیں۔
پاکستان
وفاق کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو جو کہا جاتا ہے وہ کرتے ہیں ، فیصل کریم کنڈی
- by Daily Pakistan
- جولائی 24, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 283 Views
- 5 مہینے ago