رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی چند عرصہ قبل متنازعۃ شادی خبروں کی زینت رہی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ء کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس معاملے سے متعلق بالکل اندازہ نہیں ان کا کہنا تھا کے ہو سکتا ہے دعا پر یا تو کوئی دباؤ ہو گا یا سازش کے تحت یہ کرایا گیا ہو گا، میں جب جیل میں تھا تب میرا دعا سے رابطہ منبالکل نہ تھا ۔ حلیم عادل شیخ نے بیان جاری کیا کہ نکاح اور طلاق دونوں جائز کام ہیں لیکن سن کر افسوس ہوتا ہے ، یہ رشتتے توڑنے کے لیے نہیں ہوتے، میں اس وقت آزادی مارچ کے سلسلے میں لاہور میں ہوں۔ ان کا کہنا تھا سندھ حکومت نے پہلے مجھ پر حملے کرائے، کیسز بنوائے، جیل میں رکھا گیا، میں ان تمام باتوں سے نہ رکا اور نہ ٹوٹا، فیصلہ اللہ اور عدالتوں نے کرنا ہے، میں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا، ہر شخص ظلم، دباؤ اور خوف برداشت نہیں کر سکتا۔
پاکستان
پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما ء حلیم عادل شیخ کی متنازعہ شادی اختتام کو پہنچ گئی؟
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 28, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 799 Views
- 3 سال ago
