خاص خبریں کھیل

پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

کراچی:پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔
سلمان علی آغا کو قومی ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان اسکواڈ میں شامل ہیں۔عثمان طارق ، ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک ہوں گے۔
آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری کا آغاز ہوگا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے