پاکستان

پاکستان کے تین بڑے شہروں میں اومی کرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

اومی کرون

پاکستان کے تین بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔

این سی او سی کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں اب تک اومی کرون کے 64 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ پنجاب میں اومی کرون کے 50 کیسز میں سے 49 کا تعلق لاہور سے ہے۔ کراچی کےعلاقےگلشن اقبال بلاک 7 میں اومی کرون کے 11 کیسز سامنے آنے پر 14 جنوری تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے