بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کی روکا (بات پکی) کی رسم تاخیر کا شکار ہوگئی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاسی رہنما راگھو چڈھا کے قریبی زائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان دونوں کے اہل خانہ نے ان کی شادی کے سلسلے میں بات چیت کا آغاز کردیا ہے تاہم روکا کی رسم کی تاریخ طے نہ ہوسکی ،میڈیا پورٹس کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا دونوں لکھنوں میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور کورونا کی صورتحال کے باعث سفر کرنا مشکل ہے لہذا جوڑے نے اپنے روکا کی تقریب کو فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے ابھی تقریب کیلئے نئی تاریخ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم رواں ماہ کے اختتام یا پھر اگلے ماہ کے آغاز میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں تقریب کا اہتمام کیاجائیگا۔
انٹرٹینمنٹ
پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان کی بات پکی نہ ہوسکی
- by Daily Pakistan
- مارچ 31, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 700 Views
- 2 سال ago