پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اٹارنی جنرل منصور عثمان کو طلب کرلیا ۔وزیراعظم شہباز شریف کے طلب کرتے ہی اٹارنی جنرل سپریم کورٹ سے وزیراعظم ہاﺅس کیلئے روانہ ہوگئے ۔اٹارنی جنرل وزیراعظم سے زیر سماعت مقدمے پر ہدایات لیں گے چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے گذشتہ روز انتخابات کے التواءکے کیس میں اٹارنی جنرل کو وزیراعظم سے معاملے پر ہدایات لینے کیلئے کہا تھا ، دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں آج پھر ہوگی
خاص خبریں
پنجاب ، کے پی انتخابات ، وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا
- by Daily Pakistan
- مارچ 30, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 721 Views
- 2 سال ago