پاکستان

پنجاب انتخابات ! کیا پولیس الیکشن کمیشن کے پلان کے مطابق سکیورٹی فراہم کرپائیگی ؟

پنجاب انتخابات ! کیا پولیس الیکشن کمیشن کے پلان کے مطابق سکیورٹی فراہم کرپائیگی ؟

پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس الیکشن کمیشن کے پلان کے تحت سکیورٹی فراہم نہیں کرسکے گی ، الیکشن کمیشن نے 53 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز میں سے 30 فیصد پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے ۔حساس پولنگ اسٹیشنز پر گیارہ اہلکار کم حساس پر آٹھ اور پرامن پولنگ اسٹیشنز پر پانچ اہلکار مانگے گئے ہیں ۔الیکشن کمیشن کی پلاننگ کے تحت پنجاب پولیس سے چار لاکھ کے قریب نفری مانگی گئی ہے پنجاب پولیس کے موجودہ وسائل میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایک لاکھ کے قریب سکیورٹی اہلکار الیکشن کیلئے دیے جاسکتے ہیں ۔36 ہزار سے زائد اہلکار لاہور میں الیکشن کے انعقاد کیلئے ڈیوٹیاں سرانجام دے سکتے ہیں پچاس ہزار ملازمین میں الیکشن سے قبل ریلیوں اور جلسے جلوسوں کیلئے سکورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات کئے جائینگے ۔دہشتگرد کے پیش نظر ساڑھے 7 ہزار اہلکار حساس مقامات پر تعینات ہونگے ، مردم شماری کے دوران 48 ہزار کی نفری فراہم کی جاسکی تی ، دس اپریل تک آئی جی پنجاب موجودہ وسائل میں سکیورٹی پلان فراہم کردینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے