لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے نسل بچانے کیلئے حلال گوشت والے مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پرپابندی لگادی ہے اورا س ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
سیکریٹری لائیوسٹاک پنجاب نسیم صادق نے بتایاکہ سروے سے انکشاف ہواکہ حلال جانوروں کی تعداد ریکارڈ سے چالیس فیصد کم ہے ، گائے ، بھینسیں اور بکریاں تیزی سے کم ہورہی ہیں جس پر نسل کو بچانے کے لیے مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پرپابندی لگائی گئی ۔
اُنہوں نے بتایاکہ مادہ جانوروں کو ذبح کرنیوالے قصابوں کو گرفتارکیاجائے گا، صوبہ بھر میں مویشی منڈیوں میں عملہ تعینات کردیاگیا۔
پاکستان
پنجاب حکومت نے حلال گوشت والے مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی لگا دی
- by Daily Pakistan
- اگست 10, 2015
- 0 Comments
- Less than a minute
- 723 Views
- 9 سال ago