وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پرائیڈ آف پنجاب سپورٹس ایوارڈ اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی ب تقریسے خطاب کرتے ہوئے گوجرانوالہ، لاہور، ملتان سمیت 4 شہروں میں پہلوانوں کیلئے جم اور کمپلیکس بنانے کا اعلان کیا اور بڑے اداروں سے اپیل کی کہ وہ کھلاڑیوں کو ملازمتیں دیں تاکہ وہ روزگار سے بے فکر ہو کر کھیل سکیں۔پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑٰیوں کی فلاح وبہبود کے لیے موثر اقدمات اور سپورٹس کی ترقی کےلئے اربوں روپے خرچ کررہی ہے۔ کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کو گولڈمیڈلز کی خوشی ملنا قابل تحسین ہے۔ماضی میں اس شعبے کو نظر انداز کیا گیا اب اس کی دوبارہ بحالی اورقابل افادہ بنانے ضرورت ہے۔حکومت پنجاب کھیلوں کے شعبے کو نظر انداز نہیں کررہی ہے۔حال ہی میںوزیر اعلیٰ پنجاب نے نجی یونیورسٹیوں میںکھیلوں کے فروغ کیلئے وائس چانسلرز کوبلا کر ہدایات دیں اور بچو ں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے غیر ملکی اور اچھے کوچ لانے کی پیشکش بھی کی۔برمنگھم میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز سمیت 8 میڈلز حاصل کیے ، یہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی 1970 کے بعد سب سے بہترین پر فارمنس ہے۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے 68 ایتھلیٹس نے 12 مختلف کھیلوں میں شرکت کی۔پاکستان نے مجموعی طور پر 8 میڈلز جیتے جس میں نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ اور ارشد ندیم نے ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل جیتا۔چودھری پرویزالٰہی نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں خصوصی تقریب کے دوران کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈلز حاصل کرنےوالے نیزہ باز ارشد ندیم، ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ،سنوکر چمپئن احسن رمضان کو پرائیڈ آف پنجاب ایوارڈاور 20،20لاکھ روپے کیش انعام دیا۔سلور میڈل حاصل کرنےوالے ریسلر انعام بٹ، طاہر شریف، زمان انور کو پرائیڈ آف پنجاب ایوارڈ اور 10،10لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا ۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے براو¿نز میڈلز حاصل کرنےوالے ریسلر علی اسد کو 5لاکھ روپے اور پرائیڈ آف پنجاب ایوارڈ دیا۔وزیراعلیٰ نے اکرم ساہی، ممتازسابق کبڈی پلیئر ارشد ستار، بیڈ منٹن پلیئر زرینہ وقار، سابق اتھلیٹ عبدالخالق مرحوم کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا اور5،5لاکھ روپے انعام دیا۔ عبدالخالق مرحوم کاایوارڈ او رکیش انعام ان کے بیٹے نے وصول کیا۔وزیراعلیٰ نے 1954کے منیلا ایشین گیمز میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے والے اتھلیٹ دین محمد کو ان کی نشست پر جا کر گولڈمیڈل پیش کیا اور5لاکھ روپے انعام دیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے خاتون اتھلیٹ شبانہ اختر کو بھی انعام دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے پاکستان کے پہلے گولڈمیڈلسٹ اتھلیٹ دین محمد کوگھر دینے کا اعلان کیا اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے سنوکر چمپئن احسن رمضان کو 10 لاکھ روپے کی سنوکر ٹیبل دینے کا بھی اعلان کیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کھیلوں کے فروغ کےلئے قذافی سٹیڈیم کے نزدیک ایک ارب ڈالر سے 25 منز لہ کمپلیکس تعمیر کئے جانے کا اعلان بھی کیا گیا۔ نئے کمپلیکس میں پنجاب گورنمنٹ 30 فیصد اور 70 فیصد متحدہ عرب امارات کی حکومت کاحصہ ہوگا۔کھلاڑیوں کے سٹیڈیم آنے جانے کیلئے زیر زمین ٹنل بنائی جائے گی ۔ جدید کمپلیکس بننے سے کرکٹ کے میچ دبئی کی بجائے لاہور میں کرانا آسان ہوگا۔ ہمارا ایک روایتی کھیل کبڈی بھی ارباب اختیار کی نظر اندازی کے سبب زوال کا شکار ہے۔ اب حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ پنجاب میں کبڈی کے کھلاڑیوں کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ باہر کے ملک سے اچھے کوچ لائے جائیں گے ۔ خواتین کی کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلو ں میں کوچنگ اور حوصلہ افزائی کا اعادہ بھی کیا۔ صوبائی وزیر کھیل و ثقافت ملک تیمور مسعود نے سپورٹس کے فروغ کےلئے وزیراعلیٰ کی دلچسپی اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ارشد ندیم کے علاقے میاں چنوں میں اتھلیٹس سٹیڈیم بھی قائم کیاجائیگا۔ کھیل نوجوانوں میں نظم وضبط اور ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی تحریک پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ نے سیلاب متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ماہ کی تنخواہ متاثرین سیلاب کی مدد کےلئے دینے کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کےلئے وقف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا ہیلی کاپٹر مصیبت زدہ بہن بھائیوں کو ریلیف دینے کےلئے استعمال کیا جائے۔ پنجاب حکومت مشکل کی گھڑی میں دیگر صوبوں کے ساتھ بھی کھڑی ہے ۔ انہوںنے ریلیف کی سرگرمیو ں کو منظم انداز میں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق ٹینٹ، فوڈ ہیمپرز اور دیگر ضروری سامان مہیا کیا جائے گا۔ہر حقدار کو اس کا حق دیا جائے گا، کسی کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے۔ سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹیلی تھون میں 5 ارب روپے جمع ہو گئے۔امریکہ سے ایک پاکستانی نے سیلاب زدگان کی ایک ملین ڈالر کی امداد کی ہے۔ علی امین گنڈا پور نے ایک کروڑ روپے، جبکہ امریکی نژاد پاکستانی نے متاثرین کیلئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے، پاکستانی خاتون نے متاثرین کیلئے 50 ہزار امداد کا اعلان کیا۔
کالم
پنجاب حکومت کے مو¿ثر اقدامات
- by Daily Pakistan
- اگست 30, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1086 Views
- 2 سال ago