خاص خبریں

پی ٹی آئی آج مختلف شہروں میں ریلیاں نکالے گی ، لاہور میں عمران خان قیادت کرینگے

ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ ایجنسیوں کے لوگ پُرتشدد واقعات میں ملوث تھے، عمران خان

لاہور : چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالے گی لاہور میں ریلی کی قیادت عمران خان کرینگے پی ٹی آئی کی جانب سے آج شام ساڑھے پانچ بجے لاہور ، پشاور ، راولپنڈی اور اسلام آباد ریلیاں نکالی جائیں گی۔ عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک فیصلہ کن وقت ہے آپ کو نکلنا پڑے گا ، سپریم کورٹ کے مطابق 14 مئی کو انتخاب ہونا ہے حکومت عدالت کے فیصلے کو نہیں مان رہی ، جس ملک میں حکومت عدالت کا فیصلہ نہ مانے وہاں بنیادی حقوق ختم ہوجاتے ہیں ۔یہ وقت ہے سب کو سپریم کورٹ کیساتھ کھڑا ہونا ہے ، آئین کو بچانا ہے ۔عوام باہر نکل کر پیغام دیکر کہ قوم چیف جسٹس کیساتھ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے