پاکستان

پی ٹی آئی فیصل واوڈا سے ناراض؟

عمران خان کی ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر پولیس نے سیکورٹی میں کمی کر دی ہے

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو پی ٹی آئی سینٹرل کور کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیاگیا۔

اسد عمر اور بابراعوان نے پارٹی پالیسی سے متعلق ٹوئٹس کر دیئے ۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمرنے کہاہے کہ فیصل واوڈا کا بیان پارٹی پالیسی یا موقف نہیں ہے،پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل واوڈا کو شوکاز جاری کیا جا رہا ہے۔

بابراعوان کاکہناہے کہ لانگ مارچ سے متعلق پالیسی وہی ہے جس کا اعلان عمران خان نے کیا،آئین کے دائرے میں پرامن احتجاج پر قیادت، کارکنان اور عوام یکسو ہیں،ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ جمعہ کو شروع ہوگا،گھبرائی ہوئی امپورٹڈ حکومت کے گھر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے