پاکستان

پی ٹی آئی نے اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا؟

عمران خان پرحملہ ،احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے مقدمات درج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کردی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا ہے جو اب جمعرات کو دوپہر دو بجے وزیر آباد سے شروع ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے، عمران خان کا ایف آئی آر سے متعلق موقف کلیئر ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ اب لانگ مارچ جمعرات سے شروع ہوگا، اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر لانگ مارچ کل یعنی منگل سے شروع ہوگا۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا جبکہ پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں، سرحدوں پرکھڑے فوجی ان کے بچوں کی طرح ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے