وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیےہیں اور سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی جا رہی ہے یہ بات سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رھنما فواد چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی انھوں نے کہا کہ کہا کہ اگر گورنر 48 گھنٹے کے اندر دستخط نہیں کرتے تو اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، عمران خان نےاپنا وعدہ پورا کر دیا ہے، ہم نے اپنی حکومتیں ختم کر کےعوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نگران سیٹ اپ کے لیے خط لکھ رہے ہیں، لیڈر آف دی اپوزیشن کے اندر نگران سیٹ اپ تشکیل دی جائے گی، پنجاب، خیبرپختونخوا میں انتخابات ہونے جا رہےہیں
پاکستان
خاص خبریں
چودھری پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیے
- by Daily Pakistan
- جنوری 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 630 Views
- 2 سال ago