پاکستان جرائم

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

سپریم کورٹ کے باہر وکلا کے احتجاج پر وفاقی پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ اور سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں ایم این اے لطیف کھوسہ، سینیٹر شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ، مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی، اعظم سواتی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔نسیم حیدر پنجوتھہ، انصر ایڈووکیٹ اور عبداللہ وزیر کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلایا، پولیس افسران اور اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، ملزمان نے کہا ہم فیصلہ نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی ان کو کام کرنے دیں گے، ٹائر جلا کر راستے بھی بند کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے