سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کیلئے استعمال کیاجارہاہے ۔لیگی رہنما نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف جانے کامطلب پاکستان کو عالمی کٹہرے میں مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے یہ مکروہ کام صرف ملک دشمن اور ان کے کارندے کرتے ہیں ۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو پاکستان واپس لانے ،رہا کرانے اور آباد کرانیوالے اب دہشتگردوں کو نیا راستہ دکھا رہے ہیں اقتدار میں لاکر پاکستان کی معیشت ،خارجہ تعلقات تباہ کئے ۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں مہنگائی سے خانہ جنگی کی راہ ہموار کی ، نوجوانوں کے زہن میں بارو د بھرا تاکہ وہ حملہ آور جتھوں میں بدل جائیں۔
خاص خبریں
چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کیلئے استعمال کیاجارہاہے ، رانا ثناءاللہ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 3, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 713 Views
- 1 سال ago