ریاض:سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ چین کے صدر کا دورہ اور تجارتی معاہدوں کا یہ مطلب نہیں کہ امریکا کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے مملکت کے دورے کے آخری روز خلیجی کونسل اور عرب چین سمٹ میں شرکت کیے جس میں چین اور جی سی سی ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عرب چینی سربراہی اجلاس کے اختتام پر لیگ آف عرب اسٹیٹس کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف الجراف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات کسی بھی ہتھیاروں کے مسئلے سے زیادہ گہرے ہیں تاہم سعودیہ کثیر الجہت تعاون اور تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔واضح رہے کہ چینی صدر اپنے تین روزہ دورے پر جمعرات کو ریاض پہنچے تھے جہاں دونوں ممالک کے سربراہان نے مختلف شعوں میں 20سے زائد معاہدوں پر یادداشتوں پر دستخط کیے۔
دنیا
چین سے معاہدوں کا مطلب امریکہ کے ساتھ عدم تعاون نہیں،سعودی عرب
- by Daily Pakistan
- دسمبر 10, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 495 Views
- 3 سال ago
