اسٹیٹ بینک کے مطابق روپے کی قدر میں 0.44 فیصد کمی ہوئی اور ڈالر 222 روپے 47 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 221 روپے 50 پیسے رہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر گراوٹ کا شکار رہی، ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہوکر 227 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 462.53 پوائنٹس کی کمی آئی، انڈیکس 41,140.33 کی سطح پر آگیا۔
میٹس گلوبل کے اعدادوشمار کے مطابق مالیاتی سال کے اوائل میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 16.64 روپے یا 7.52 فیصد کمی ہوئی تھی
ٹریس مارک کی سربراہ کومل منصور کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ 28 اکتوبر کو شروع ہورہا ہے، جس کی وجہ سے صورت حال مزید خراب ہورہی ہے اورروپے کی قدر میں بھی کمی آرہی ہے۔
پاکستان
ڈالر کی اونچی اوڑان، آج قیمت کیا رہی ؟
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 28, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 694 Views
- 3 سال ago