ڈالر کی قدر میں کمی سونا مزید سستا ہوگیا،فی تولہ سونا 3400 روپے سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 1712 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3400روپے اور 2915روپے کی کمی واقع ہوئی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے سستا ہو گیا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے۔کاروباری روز کے آغاز سے ہی انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر 2 روپے 19 پیسے سستا ہو کر 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔
کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 144900روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 124228روپے کی سطح پر آگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس 151 پوائنٹس اضافے سے 41762 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1620روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1388.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
دنیا
ڈالر کی قدر میں کمی، سونا مزید سستا قیمت جانیے
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 6, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1324 Views
- 2 سال ago