معیشت و تجارت

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، وزیر خزانہ کا بڑا فیصلہ

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ، وزیر خزانہ کا بڑا فیصلہ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالرکا بھاؤ 217 روپے 79 پیسے ہے۔
انٹربینک میں ٓآج ڈالرکا بھاؤ 18 پیسےکم ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوکر 219 روپے ہے۔
انٹربینک میں 22 ستمبر سے اب تک ڈالر 22 روپے تک سستا ہوچکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 بڑے بینکوں کو نوٹسز دینے سے ڈالر کی قدر کے مصنوعی اضافے میں کمی ہوئی، بینکوں کی جانب سے ڈالر پر کارٹیلائزیشن کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ بینکوں نے زیادہ مالیت کی ایل سیز کھولنے کے لیے اسٹیٹ بینک پر پریشر ڈالا ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق بینک تاجروں کی ایل سیز کھولنے کے لیے اسٹیٹ بینک سے ڈالر کی ڈیمانڈ کرتے رہے۔
وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے ایل سیز کھولنے کے لیے این او سی کو لازمی قرار دیا ہے، وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی ہے کہ بینکوں کے لیے ڈالر بائنگ اور سیلنگ پالیسی بنائی جائے۔
پالیسی میں بینکوں کے لیے ڈالر کی خرید و فروخت میں مارجن کی حدود کا تعین کیا جائے گا، ایکسچینج کمپنیاں ڈالر کی بائنگ سے سیلنگ میں 2 روپے تک مارجن رکھ سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے