کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں نے 3 جون کو سہراب گوٹھ میں پولیس پر حملہ کیا تھا جس میں پولیس اہلکار یاسین شہید اور سلمان عباس زخمی ہوئے تھے۔ترجمان نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔گرفتار دہشت گردوں میں فرہاد، حاجی رحمان اور صغیر شامل ہیں۔گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے مولانا بشیر گروپ سے ہے، انہیں پولیس پر حملے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔
پاکستان
جرائم
کراچی ، سہراب گوٹھ سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد گرفتار
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 21, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 88 Views
- 2 مہینے ago