پاکستان

کراچی دھماکے کے ملزمان کو پکڑنے میں کسر نہیں چھوڑیں گے ، دفتر خارجہ

کراچی دھماکے کے ملزمان کو پکڑنے میں کسر نہیں چھوڑیں گے ، دفتر خارجہ

xترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ایک بیان میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ حملے میں چینی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے اور چینی شہریوں اور پاکستانیوں سمیت متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، یہ افسوسناک فعل نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی پر بھی حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مجید بریگیڈ سمیت بزدلانہ حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس سفاکانہ فعل کو سزا سے نہیں بچایا جائے گا۔ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو پکڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ چینی سفارتخانے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے، پاکستان اور چین قریبی پارٹنر اور آہنی بھائی ہیں، پاکستان اور چین باہمی احترام اور بھائی چارے کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کرتا ہے اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے