خاص خبریں

کرونا کیسز پھر بڑھنے لگے، شرح ایک فیصد سے تجاوز کرگئی

کورونا سے اموات بڑھنے لگیں

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کرونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 941 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 594 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے،جس کے بعد کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 ہزار 585کرونا ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت کیسز کی شرح 1.3 فیصد رہی۔

دوسری جانب لاہور میں اومیکرون کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا، جہاں ایک ہی روز میں اومیکرون کے 37 نئے کیسز سامنے آئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی اومیکرون وائرس کا شکار ہوئے ہیں، آبادی میں اومیکرون وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اومیکرون وائرس پھیلنے کی شرح ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی زیادہ ہے، اس لیے شہری زیادہ احتیاط کریں۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد میں اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق کے بعد متاثرہ علاقے میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے، جو 14 جنوری تک نافذ رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri