کوئٹہ:بلیلسی کسٹم کے علاقے میں کچلاک بائی پاس پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خود کش دھماکے میں بچے سمیت2افراد جاں بحق جبکہ 20پولیس اہلکاروں سمیت24افراد زخمی ہوگئے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق دھماکہ کچلاک بائی پاس پر پولیس کے ٹرک قریب ہوا جس میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ناکہ بندی کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق دھماکا خود کش تھا اور اس میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔ٹرک میں سوار پولیس اہلکار پولیو مہم کے لئے ڈیوٹی پر جارہے تھے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ایمبولینس جائے وقوع کی جانب روانہ کردی گئیں جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آگئی اور اس میں سوار ایک خاتون بھی زخمی ہوئے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء نے بلیلی چیک پوسٹ بلوچستان میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں اور بچے کی شہادت پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
پاکستان
کوئٹہ:پولیس ٹرک پر خود کش حملے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور24زخمی ہوگئے
- by Daily Pakistan
- نومبر 30, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 494 Views
- 2 سال ago