معیشت و تجارت

کوئٹہ ، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی

کوئٹہ ، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی

کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی، مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں ادرک 1000 سے 1200 فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔شہر میں پیاز 130 روپے اور ٹماٹر 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جب کہ لہسن کی قیمت 800 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹر 300 روپے اور کدو 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ سرخ آلو 170 روپے اور سفید آلو 90 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے