کھیل

کیوی بولرز نے ہمیں آوٹ کلاس کردیا، سلمان آغا

کیوی بولرز نے ہمیں آوٹ کلاس کردیا، سلمان آغا

قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ کیوی بولرز نے ہمیں آوٹ کلاس کردیا۔ماونٹ مونگانوئی میں نیوزی لینڈ سے چوتھے ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سلمان آغا نے کہا کہ دوسری اننگزمیں گیند بہت زیادہ سوئنگ ہو رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس صورتحال سے نمٹنا آنا چاہیے اور بہتر کرکٹ کھیلنی چاہیے، آخری میچ میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے بولرز نے عمدہ بولنگ کی ہے، کیوی بولرز نے ہمیں آوٹ کلاس کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے