بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.6°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

ٹیم نے پچھلے میچ کی شکست کے بعد اچھا کم بیک کیا، مائیکل بریسویل

Sunday, 23 March, 2025

نیوزی لینڈ ٹی20 ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا ہے کہ ٹیم نے پچھلے میچ کی شکست کے بعد اچھا کم بیک کیا، آج کی جیت سے خوش ہیں۔ماونٹ مونگانوئی میں پاکستان کے خلاف چوتھے ٹی20 میچ میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مائیکل بریسویل نے کہا کہ میرا نہیں خیال کے کنڈیشنز زیادہ تبدیل ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جلد وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جبکہ ہمارے بیٹرز نے ہمیں کھیل میں اچھا آغاز فراہم کیا۔مائیکل بریسویل نے مزید کہا کہ ڈیرل مچل اور میں نے اسکور کو 220 رنز تک پہنچادیا جس پر خوشی ہے، ہمارے تمام فاسٹ بولرز نے شاندار کاردگی دکھائی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *