بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25°C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

مولانا فضل الرحمان کا برما کے رہنما شیخ حافظ عطا اللہ کی گرفتاری کی مذمت، رہائی کا مطالبہ

Sunday, 23 March, 2025

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے برما (میانمار)کے رہنما شیخ حافظ عطا اللہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بنگلا دیشی حکومت نے علاج کی غرض سے آنیوالے مہمان کو گرفتار کیا، مہمان کو گرفتار کرنا بین الاقوامی، انسانی اور مذہبی اقدار کے منافی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کیا حافظ عطا اللہ کا اپنی مظلوم قوم کیلئے کلمہ حق بلند کرنا ہی ان کا جرم ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ حافظ عطا اللہ مسلم امہ کی نظر میں عظیم مجاہد ہیں، ہم ان کی حمایت کرتے ہیں، انہیں فوری رہا کیا جائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *