پاکستان جرائم

گنڈاپورکی طرف سے قیدی کارکنان کیلئے رمضان پیکج

گنڈاپورکی طرف سے قیدی کارکنان کیلئے رمضان پیکج

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کیجانب سے مختلف مقدمات میں جیل میں قید کارکنوں کے اہل خانہ کیلئے راشن فراہم کردیا گیا ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا کہ پنجاب میں بے گناہ قید کارکنوں کو رمضان المبارک میں استعمال کا راشن فراہم کیا گیا، رمضان المبارک کے دوران بے گناہ قید کارکنوں کو جو چاہیے وہ فراہم کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ قیدیوں کی قانونی معاونت بھی فراہم کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے اب تک ہزاروں قیدیوں کی رہائی ممکن بنائی ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آخری قیدی تک کی رہائی کروانے کی ہدایات دی ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے