وزیراعلی اور گورنر کے درمیان جنگ کے پی ہاس اسلام آباد تک پہنچ گئی، گورنر فیصل کریم کنڈی کے کے پی ہاس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہاس انیکس خالی کرایا ہے۔ لی، وزیراعلی نے گورنر کے انیکس کا سامان کے پی ہاس اسلام آباد سے پھینک دیا، وزیراعلی خیبرپختونخوا تین روز سے کے پی ہاس اسلام آباد میں مقیم ہیں اور کے پی ہاس اسلام آباد سے صوبے کے تمام امور سنبھال رہے ہیں۔ ہیںذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ذاتی حیثیت میں گورنر فیصل کریم کنڈی کا سامان پھینک دیا۔اس حوالے سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو گورنر ہاس آنے کی دعوت دی ہے، اگر وہ گورنر ہاس نہیں آتے تو مجھے وزیراعلی ہاس بلائیں، کوئی کسی پر پابندی نہیں لگا سکتا۔گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ سیاست الگ ہے لیکن صوبے کا کیس وفاق سے لڑوں گا اور کبھی سیاسی جنگ میں نہیں پڑوں گا۔ متاثر کرنے کی بجائے صوبے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے، جو گورنر ہاس آنا چاہتا ہے وہ آ سکتا ہے۔
پاکستان
گورنر فیصل کریم کنڈی پر کے پی ہائوس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد
- by Daily Pakistan
- مئی 15, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 396 Views
- 7 مہینے ago