سندھ رینجرز اور پولیس کی کچے میں کارروائیاں جاری ہیں، گھوٹکی میں مال بردار کنٹینر پر ڈاکوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق مال بردار کنٹینر اور عملے کو کچے کے ڈاکوں کے ہاتھوں اغوا کی کوشش ناکام بنادی جبکہ مسلح ڈاکوں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے مسلح ڈاکو کنٹینر کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز نے اپیل کی ہے کہ عوام ڈاکوں کو پناہ دینے والے عناصر اور افراد کی نشاندہی کریں۔
پاکستان
جرائم
گھوٹکی میں مال بردار کنٹینر پر ڈاکوں کا حملہ ناکام
- by Daily Pakistan
- فروری 2, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 171 Views
- 8 مہینے ago
