پاکستان معیشت و تجارت

گیس دنیا بھر میں مہنگی ،احتیاط سے استعمال کرنا ہوگا، اووربلنگ پر سوئی ناردرن کا ردعمل

گیس دنیا بھر میں مہنگی ،احتیاط سے استعمال کرنا ہوگا، اووربلنگ پر سوئی ناردرن کا ردعمل

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے صارفین کی جانب سے اوور بلنگ کی شکایات کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق رواں ماہ اوسطاً 15 ہزار سے 90 ہزار روپے فی صارف بل آیا، فکسڈ چارجز کے نام پر فی میٹر 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا گیا، میٹر کا کرایہ، جی ایس ٹی اور اضافی چارجز الگ ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ ریڈنگ میں تاخیر ہوتی ہے جس سے گیس کا بل اگلے ہائی سلیب میں چلا جاتا ہے سوئی ناردرن حکام کے مطابق اگر صارف کو کوئی شکایت ہے تو وہ اوگرا یا عدالت سے رجوع کرسکتا ہے، حکومت کی جانب سے گیس ٹیرف اور دیگر ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں، دنیا بھر میں گیس مہنگی ہوگئی ہے، ہم سب کو اسے احتیاط سے استعمال کرنا ہوگا۔اس حوالے سے ایک صارف رضوان کا کہنا ہے کہ میرے گھر پر سوئی گیس کا بل 75 ہزار روپے ہے، گھر میں کوئی لیکیج نہیں ہے اور چیک کروا لیا ہے۔ایک اور گاہک اکرام نے بتایا کہ میرے 10 مرلے کے گھر کا گیس بل 61 ہزار روپے آیا جبکہ والنسیا ٹاو¿ن کے رہائشی عمران نے بتایا کہ میرے گھر کا گیس بل 92 ہزار روپے آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے