پاکستان

ہائی کورٹ نے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی

ہائی کورٹ نے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی

ہائی کورٹ نے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی جسٹس جواد حسن نے پی ٹی آئی رہنما عمر ڈھلوں کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ڈھلوں کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔عدالت نے وکلائ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انتخابی نشان واپس لینے کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی اور انتخابی نشان پر حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کر دیا تھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پارٹی سے انتخابی نشان ‘بلا’ واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے