بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.2°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس آج سے شروع ہو رہی ہے

Thursday, 4 January, 2024

وزارت خارجہ میں پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس آج ہو رہی ہے جو 6 جنوری تک جاری رہے گی۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف خطوں کے اہم دارالحکومتوں سے پاکستانی سفیروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ کانفرنس کا آغاز وزیر خارجہ کی تقریر سے ہوگا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں مختلف خطوں، ممالک اور دنیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر غور کے بعد ملکی خارجہ پالیسی پر تجاویز دی جائیں گی۔ پاکستانی خارجہ پالیسی کے حوالے سے پاکستانی سفیروں کی کانفرنس باقاعدگی سے ہوتی رہتی ہے۔وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کانفرنس میں خطے اور دنیا کی تازہ ترین صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف پہلوو ¿ں پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *