پاکستان صحت

ہیپاٹائٹس کیخلاف فوری کام کرنا ہوگا ، وزیراعظم شہباز شریف

ہیپاٹائٹس کیخلاف فوری کام کرنا ہوگا ، وزیراعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لیے فوری کام کرنے کی ضرورت ہے، تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ہیپاٹائٹس سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش وبا ہے جو دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بر وقت علاج نہ کیا جائے تو ممکنہ طور پر شدید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں، پاکستان میں ایک بہت بڑی آبادی ہیپاٹائٹس سی انفیکشن سے متاثر ہے، بحیثیت قوم ہمیں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کو ترجیح دینی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کو ختم کرنے اور صحتمند مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، حکومت ہیپاٹائٹس کی وجہ سے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ہر شہری کو ہیپاٹائٹس سی کے لیے اسکریننگ اور علاج کی سہولیات تک مفت رسائی حاصل ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے