بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26°C
Thursday, 09 July 2026 | پاکستان: 25 محرم 1448

جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث بند اسلام آباد میٹرو بس سروس بحال

Sunday, 28 July, 2024

جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث 3 دن سے بند اسلام آباد میٹرو بس سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی۔میٹرو بس سروس اسلام آباد پاک سیکرٹریٹ سے آئی جے پی تک بحال کی گئی ہے جبکہ فیض آباد سے صدر میٹرو اسٹیشن تک معطل ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں آج دن 2 بجے کے بعد میٹرو بس سروس مکمل بحال کی جائے گی۔واضح رہے کہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج تین دن سے جاری ہے جس کے باعث میٹرو سروس کے علاوہ مری روڈ پر بھی ٹریفک معطل ہے۔اس سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال کے باعث میٹرو بس سروس آئی جے پی سے پاک سیکرٹریٹ تک بند کی گئی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *