پاکستان

10 ماہ میں لاہور کے ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈلائن مقرر، اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیئے

10 ماہ میں لاہور کے ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈلائن مقرر، اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیئے

لاہور کی ترقی کے لیے وزیراعلی پنجاب خود میدان میں آگئے، شہر کے 6 زونز کی تعمیر، مرمت اور ترقی کے لیے 10 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر، مریم نواز نے پلان کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور رفیعہ حیدر نے ترقیاتی منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے مرحلے کی تکمیل کے لیے 10 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ فیز کی تکمیل کے بعد فیز ٹو میں دیگر زونز کی ترقی، تعمیر اور مرمت کی جائے گی۔اجلاس میں ہر زون کی علیحدہ شناخت کے لیے مخصوص رنگ استعمال کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا، پہلے مرحلے میں راوی، شالیمار، سمن آباد، داتا گنج بخش، نشتر ٹان، گلبرگ اور ریلوے ایریا شامل ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں علامہ اقبال، واہگہ اور عزیز بھٹی زونز کی ترقی، تعمیر اور تزئین و آرائش کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 6 زونز کی ترقی اور تعمیر و مرمت پر 74 ارب 15 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے، وزیراعلی مریم نواز شریف نے منظوری دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے