پاکستان جرائم

190 ملین پائونڈ کیس ، زلفی بخاری کی جائیدا د قرق کرنے کا حکم

190 ملین پائونڈ کیس ، زلفی بخاری کی جائیدا د قرق کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ کرپشن کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے زلفی بخاری کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ دیا۔عدالت کی جانب سے زلفی بخاری کا 30 کنال کا پلاٹ جبکہ اسلام آباد کا دوسرا چار کنال کا پلاٹ بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔حکمنامے میں کہا گیا کہ زلفی بخاری کی 1210 کنال 12 مرلہ کی پراپرٹی ضلع اٹک میں ہے جس میں سے زلفی بخاری کی اٹک میں 91 کنال 10 مرلہ زمین بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے