190 ملین پانڈز ریفرنس میں بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی تاہم مسلسل عدم پیشی پر جاری بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی برقرار رکھے گئے ہیں۔عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس پر مزید سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔
پاکستان
190 ملین پانڈز ریفرنس: بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
- by Daily Pakistan
- نومبر 28, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 168 Views
- 1 سال ago

