سانحہ 9 مئی میں عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے فرانزک ٹیم اڈیالہ پہنچ گئی۔لاہور پولیس ٹیم گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل پہنچی۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ پنجاب فرانزک سائنس کے ماہرین بھی ہیں۔ڈی ایس پی جاوید کی سربراہی میں انسپکٹر رانا اکمل،رانا ارحم،عالم لنگڑیال،رانا منیر،محمد علی پر مشتمل لاہور پولیس ٹیم جیل کے اندر روانہ ہوئی۔ ان کے ساتھ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس اے) کے عابد ایوب، انسپکٹر وقاص خالد بھی ہیں۔پی ایف ایس اے ماہرین بانی چیئرمین کا جھوٹ پکڑنے والا پولی گراف ٹیسٹ،وائس میچنگ، فوٹو گرامیٹری کریں گے۔ لاہور پولیس ٹیم بانی چیئرمین سے 9مئی واقعات سے متعلق مختلف سوالات کرے گی۔
پاکستان
جرائم
9 مئی ، عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے فرانزک ٹیم اڈیالہ پہنچ گئی
- by Daily Pakistan
- جولائی 23, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 304 Views
- 5 مہینے ago