Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/u603852927/domains/dailypakistan.pk/public_html/wp-content/themes/neeon/functions.php on line 81
صحت

کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں اومی کرون کیسز میں تیزی سے اضافہ

کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں مزید 24 افراد میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے پنجاب میں اومی کرون کیسز کی تعداد 177 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ گزشتہ روز لاہور میں مزید 20 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی جس سے شہر میں اومی کرون کیسز کی تعداد 170 ہو گئی۔

کراچی کی صورتحال
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں مزید 23 افراد میں اومی کرون وائرس کی تصدیق کی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ افراد کا تعلق ضلع شرقی، غربی، وسطی اور ملیر سے ہے۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ سندھ میں اومی کرون کیسز کی تعداد 200 ہوگئی ہے۔
اسلام آباد بھی اومی کرون کے نرغے میں
ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 27 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق شہر میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد 141 ہوگئی ہے اور اومی کرون سے متاثرہ افراد کی اکثریت نے انسداد کورونا ویکسین نہیں لگوائی۔
ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں پہلا اومی کرون کیس 25 دسمبر کو سامنے آیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.80 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کے واضح اثرات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے